کراچی میں ضلع کیماڑی پولیس نے بلوچستان سے انڈین گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر دورانِ چیکنگ کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ریو ڈبل کیبن گاڑی سے 49 ہزار پڑیاں انڈین گٹکا برآمد کرلیا۔
برآمد ہونے والے گٹکے کے 450 پیکٹ تھے۔ پولیس کے مطابق اس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔
ایک ملزم گرفتار
پولیس نے گٹکے کی ترسیل میں ملوث ملزم سعید نور ولد محمد صادق کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو کی نگرانی میں کی گئی۔ انچارج موچکو چیک پوسٹ نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی۔
مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 604/26 درج کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

