Site icon Tashakur News

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا۔

صدر پاکستان نے سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو سہہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں مارچ میں ریٹائر ہونے والے سینیٹ اراکین الوداعی تقاریر کریں گے۔

آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔

Exit mobile version