مدینہ منورہ میں ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رؤف صدیقی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے۔ اس دوران مسجد قبا کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں رؤف صدیقی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔ امدادی کارروائی کے بعد دونوں کو مدینہ منورہ کے سلیمان الحمدی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال میں دونوں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

