کراچی میں رات گئے فیروزآباد پولیس اور شاہین فورس کا ہل پارک کے قریب مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت کفایت اللہ ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔
منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج
پولیس کے مطابق کفایت اللہ کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری اور تھانہ کورنگی میں منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم اور اس کے فرار ہونے والے ساتھی کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے اور فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

