کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی نے روشم قتل کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ سمیت متعدد پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق سوال اٹھایا۔
پولیس افسران سے وضاحت طلب
عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر کو تبدیل کیوں نہیں کیا گیا۔
عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، ایس آئی او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے متعلقہ افسران سے 17 نومبر تک وضاحت طلب کرلی ہے۔

