کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے صدر بوہرہ بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن منصور جیک کی قیادت میں 9 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں بوہرہ بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حسین باکو، شیخ بہادر الدین، طیئب، علی جمال، محمد عباس، نور رحمان، محمد یوسف اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
تاجروں کے مسائل اور سیکیورٹی پر گفتگو
ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال، تاجروں کو درپیش مسائل اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے تاجروں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو شیلڈ اور دیگر تحائف پیش کیے اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

