Tashakur News

کراچی پولیس چیف آزاد خان کا ڈی آئی جی ساؤتھ آفس کا دورہ، شاہین فورس کی کارکردگی کا جائزہ

Additional IG Karachi Azad Khan Reviews Shaheen Force Performance During South District Visit

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ آفس کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ نے شاہین فورس کی تعیناتی اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے مؤثر گشت اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

شاہین فورس کراچی پولیس کی فرنٹ لائن فورس ہے، آزاد خان

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے شاہین فورس کے جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین فورس کراچی پولیس کی فرنٹ لائن فورس ہے۔

ان کے مطابق یہ فورس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے جوانوں کو بہترین ٹرن آؤٹ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ذمہ داری اور خوش اخلاقی سے فرائض انجام دینے پر بھی زور دیا۔

آزاد خان نے کہا کہ شاہین فورس کی کارکردگی بہتر بنانا، اسٹریٹ کرائم کی مؤثر روک تھام اور جوانوں کی فلاح و بہبود کراچی پولیس کی ترجیحات ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہیں کیمروں کے ذریعے نگرانی اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی نے مؤثر مانیٹرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جرائم کی بروقت نشاندہی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Exit mobile version