Tashakur News

کراچی: موٹر سائیکلیں کھول کر پارٹس فروخت کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

Karachi police arrest two suspected motorcycle thieves and recover stolen motorcycle parts in Kharaadar

کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرکے مختلف حصوں میں کھول کر فروخت کرنے والے مبینہ 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد علی اور سعید شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

چوری شدہ موٹر سائیکل اور انجن برآمد

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، 2 انجن اور موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس برآمد کیے۔

برآمد ہونے والی موٹر سائیکل کا نمبر KGG-8035 ہے۔ اس کی چوری کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہے۔

مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف

پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ بعد ازاں انہیں مختلف حصوں میں کھول کر فروخت کردیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان وارداتوں کے بعد فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی نظر آئے ہیں۔

گرفتار ملزم سجاد علی اس سے قبل بھی 3 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

ملزمان اے وی ایل سی حکام کے حوالے

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

Exit mobile version