Site icon Tashakur News

کراچی: سولجر بازار پولیس کی کارروائی، 2 مبینہ منشیات فروش گرفتار

Karachi East Zone police operation against suspected drug dealers in Soldier Bazaar

Soldier Bazaar police arrest two suspected drug dealers and recover narcotics in Karachi

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاع پر کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فیروز خان ولد امان الدین اور محمد سلیم ولد عبدالمناف کے نام سے ہوئی۔

آئس، کرسٹل اور فروخت کی رقم برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات آئس، کرسٹل اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ

ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد سلیم پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

اس کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں درج سابقہ مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مقدمہ نمبر 677/2020، دفعہ 23(i)A کے تحت۔

مقدمہ نمبر 364/2021، دفعہ 6/9C CNSA کے تحت۔

مقدمہ نمبر 365/2021، دفعہ 23(i)A SAA کے تحت۔

مقدمہ نمبر 374/2025، دفعہ 9(i)3B CNSA کے تحت۔

مقدمہ نمبر 119/2026، دفعہ 9(2)2 CNSA کے تحت۔

مقدمہ نمبر 347/2026، دفعہ 9(2)2 CNSA کے تحت۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version