Site icon Tashakur News

رسل برانڈ کے خلاف جنسی جرائم کی مزید شکایات سامنے آگئیں

British comedian and actor Russell Brand facing further sexual offence allegations in the United Kingdom

British comedian and actor Russell Brand faces additional complaints over alleged sexual offences

برطانوی کامیڈین اور اداکار رسل برانڈ کے خلاف جنسی جرائم کی مزید شکایات سامنے آگئی ہیں۔ برطانوی پولیس نے نئی شکایات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق رسل برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور تین دیگر خواتین پر جنسی حملوں کے جرائم میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ وہ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے سابق شوہر بھی ہیں۔

مزید مبینہ واقعات کی تحقیقات جاری

برطانوی پولیس پہلے ہی زیادتی کے دو مزید الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ان میں سے ایک واقعے کے وقت متاثرہ لڑکی کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مزید خواتین بھی شکایات لے کر سامنے آئی ہیں۔ حکام ان شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا ماضی کا بیان

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی ماضی میں رسل برانڈ کے مبینہ پرتشدد رویے کا ذکر کر چکی ہیں۔

Exit mobile version