کراچی میں میڈیکل یونیورسٹی جانے والی طالبات بھی اسٹریٹ کرائم سے محفوظ نہ رہیں۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دو مسلح ملزمان نے بس کے انتظار میں کھڑی طالبات کو لوٹ لیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان طالبات کے قریب پہنچتے ہیں۔
ملزمان نے ایک طالبہ سے پرس چھین لیا۔ اس دوران دو دیگر طالبات نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
طالبہ نے بھاگ کر سڑک عبور کی
فوٹیج میں ایک طالبہ کو جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے سڑک عبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی
پولیس کے مطابق واردات سے متعلق کسی متاثرہ طالبہ نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

