Site icon Tashakur News

موچکو چیک پوسٹ پر منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، مرد اور خاتون گرفتار

Mochko Police arrest a man and a woman with 4,500 grams of ice at Mochko Check Post in Karachi

Mochko Police arrest two suspects and recover 4,500 grams of ice

کراچی میں موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مرد اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالجلیل اور مائرہ زوجہ نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 4 ہزار 500 گرام آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مسافر بس کے ذریعے تربت، بلوچستان سے منشیات لے کر کراچی پہنچے تھے۔ چیکنگ سے بچنے کے لیے دونوں موچکو چیک پوسٹ کا علاقہ پیدل عبور کر رہے تھے۔

دورانِ چیکنگ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

نیٹ ورک سے متعلق تفتیش جاری

پولیس نے گرفتار مرد اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان سے منشیات نیٹ ورک اور اس کے دیگر ممکنہ ارکان کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version