Site icon Tashakur News

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کب ہوگی؟ ایڈووکیٹ جنرل نے بتا دیا

PTI founder Imran Khan and his wife Bushra Bibi in a photograph

Lawyers seek a meeting with PTI founder Imran Khan and Bushra Bibi

اسلام آباد میں ایڈووکیٹ جنرل نوید حیات ملک نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کے معاملے پر وضاحت کردی۔

انہوں نے بتایا کہ لطیف کھوسہ کو کہا ہے کہ ملاقات کے لیے ایک دن پہلے آگاہ کردیں۔ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ جس دن ملاقات کی درخواست کریں گے، انتظامات کردیے جائیں گے۔

عدالتی حکم کے تحت ایک گھنٹے کی ملاقات ہوگی

نوید حیات ملک کے مطابق عدالتی حکم پر وکلا کی ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کل ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا انتظام بھی کل ہی کردیا جائے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے مزید کہا کہ ملاقات کے بعد وکلا کو آئندہ سماعت پر اپیلوں کے حوالے سے دلائل دینا یقینی بنانا ہوگا۔

Exit mobile version