متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت بہادرآباد مرکز میں اجلاس ہوا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، رضوان بابر اور کیف الوری شریک ہوئے۔
29 نومبر کے پروگرام کی تیاریاں
اجلاس میں 29 نومبر کو ہونے والے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔
ترجمان کے مطابق منتخب نمائندوں اور تنظیمی ذمہ داران کو عوام سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں عوامی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

