Site icon Tashakur News

انسپکٹر جاوید ابڑو کی شہادت پر کراچی پولیس چیف کا اظہارِ افسوس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اسٹیل ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر جاوید ابڑو کی فائرنگ سے شہادت اور ان کی اہلیہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق آزاد خان نے جناح اسپتال کا دورہ کیا اور واقعے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کیں۔

ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم بھی دیا۔

آزاد خان نے کہا کہ انسپکٹر جاوید ابڑو کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ کراچی پولیس اپنے بہادر افسر کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اہلِ خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

Exit mobile version