کراچی میں اٹلی کے قونصل خانے نے وزارتِ خارجہ کے ڈپلومیٹک بازار 2.0 میں شرکت کی، جہاں مستند اطالوی پکوان پیش کیے گئے۔
اطالوی اسٹال پر پاستا، پیزا، لازانیا، جیلاٹو، تیرامیسو اور ایسپریسو سمیت روایتی اطالوی کھانے اور مشروبات پیش کیے گئے۔ مہمانوں اور شرکاء نے اطالوی پکوانوں کو بے حد پسند کیا۔
خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی اطالوی اسٹال پر آمد
پاکستان کی خاتونِ اوّل محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اطالوی اسٹال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیلی (Fabrizio Bielli) بھی موجود تھے۔
ڈپلومیٹک بازار 2.0 میں اطالوی پکوانوں کی شرکت نے اطالوی ثقافت اور کھانوں کو متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا۔

