Site icon Tashakur News

اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 10 نومبر کو ہوگا

Ishaq Dar and Liaqat Baloch discuss government negotiations and public relief measures over a telephone call

Deputy Prime Minister Ishaq Dar and Jamaat-e-Islami leader Liaqat Baloch discuss ongoing negotiations

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات پر تفصیلی گفتگو کی۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کا اجلاس ہوچکا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی بھی اپنا اجلاس مکمل کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا مرحلہ ہے۔

مذاکرات کا آخری دور 10 نومبر کو ہوگا

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کا فائنل راؤنڈ 10 نومبر کو ہوگا۔

ان کے مطابق اجلاس ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد ہوگا۔

پیٹرولیم لیوی کا معاملہ زیر غور ہے، اسحاق ڈار

دوسری جانب اسحاق ڈار نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج پُرامن اور جمہوری دائرے میں ہے۔

ان کے مطابق احتجاج کے نتیجے میں عوامی ریلیف کے حوالے سے متعدد اہداف حاصل کیے جاچکے ہیں۔ پیٹرولیم لیوی کا معاملہ بھی حل کرنے کے لیے زیر غور ہے۔

Exit mobile version