Site icon Tashakur News

ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل حملوں کا دعویٰ، 16واں امریکی ڈرون بھی مار گرانے کا اعلان

Iranian military operations near Qeshm Island and the Strait of Hormuz amid escalating tensions with the United States

Iran reports missile strikes on Qeshm Island and claims to have downed a US drone

ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے قشم جزیرے کے قریب امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ نشانہ بنایا جانے والا 16واں ڈرون ہے۔

آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز تباہ ہونے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

ان کے مطابق دونوں جہازوں نے غیرمجاز راستے اختیار کرنے کی کوشش کی تھی۔

ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

دوسری جانب امریکی ٹی وی اینکر جیک ٹیپر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد بتایا کہ امریکی صدر نے ایرانی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

جیک ٹیپر کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محفوظ نہیں۔ وہاں صورتحال مزید غیرمحفوظ ہونے والی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو ابھی سختی سے نشانہ بنانا شروع بھی نہیں کیا۔ ان کے مطابق بڑی کارروائی جلد ہونے والی ہے۔

Exit mobile version