کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اسٹریٹ کرمنلز، 2 منشیات فروش، ایک گٹکا فروش، 2 اشتہاری ملزمان، ایک غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری اور دیگر جرائم میں ملوث ایک ملزم شامل ہے۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 57 گرام کرسٹل، 59 کلو گٹکا ماوا، 25 کلو چھالیہ اور 27 کلو تمباکو برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

