Site icon Tashakur News

کراچی میں اسکول وین الٹ گئی، 3 بچے اور ڈرائیور زخمی

Damaged school van after overturning near Power House Chowrangi in North Karachi, Karachi

Rescue teams shift injured children and a school van driver to Abbasi Shaheed Hospital after an accident in North Karachi

نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسکول وین الٹنے سے تین بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت وین میں بچے سوار تھے۔ وین الٹنے سے تین بچے اور ڈرائیور زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

حادثے میں وین کو شدید نقصان

حادثے میں اسکول وین کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

ایک روز قبل بھی اسکول وین حادثے کا شکار

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی کراچی میں ایک اسکول وین حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ شارع فیصل پر ناتھا خان پل سے پہلے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔

حادثہ ریوو ڈالے کے ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔ تاہم اسکول وین ڈرائیور کی حاضر دماغی سے بچے محفوظ رہے۔

وین میں دو سے آٹھ سال تک کے بچے اور بچیاں سوار تھے۔ حادثے کے بعد خوفزدہ بچوں نے رونا شروع کردیا تھا۔

Exit mobile version