Site icon Tashakur News

اقرار الحسن کے خلاف مقدمہ، فرد جرم کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر

Anchor Iqrar Ul Hassan appears in court during proceedings in an alleged anti-state social media content case

Anchor Iqrar Ul Hassan appears before a Karachi court in the social media content case.

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے اینکر اقرار الحسن کے خلاف مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔

یہ مقدمہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر سے متعلق ہے۔ سماعت کے دوران اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مقدمے کی نقول فراہم کردیں

عدالت نے اقرار الحسن کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ ساتھ ہی انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اقرار الحسن کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی پہلے ہی این سی سی آئی اے کے عبوری چالان کو حتمی قرار دے چکی ہیں۔ اقرار الحسن اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

Exit mobile version