Site icon Tashakur News

کراچی: رینجرز کی ناظم آباد میں کارروائی، منشیات فروش گرفتار

Pakistan Rangers Sindh operation in Karachi resulting in the arrest of an alleged drug dealer in Nazimabad

Pakistan Rangers Sindh arrest an alleged drug dealer during an intelligence-based operation in Nazimabad Karachi

پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ناظم آباد کے علاقے کابلی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم زاہد خان ولد جہانزیب خان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم فون پر منشیات کا کاروبار کرتا تھا۔ ملزم کے چار بیٹے اور دیگر قریبی رشتہ دار بھی مبینہ طور پر منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور فائرنگ کرکے شہریوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزم کے خلاف 25 مقدمات درج

ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کے بیٹے عادی مجرم ہیں۔ ملزم کے خلاف صرف تھانہ رضویہ سوسائٹی میں 25 مقدمات درج ہیں۔

ملزم کے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔

رینجرز نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ملزم پولیس کے حوالے

پاکستان رینجرز سندھ نے گرفتار ملزم کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کی فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں۔

شہری رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Exit mobile version