Site icon Tashakur News

کراچی میں آن لائن منشیات فروشی کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

Two suspects arrested by Karachi SIU and CIA police in an alleged online drug-selling case involving 110 grams of ice

Karachi SIU and CIA arrest two alleged online drug dealers in Gulistan-e-Jauhar

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ آن لائن منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 110 گرام آئس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد منیب جعفری ولد سید فیضان جعفری اور محمد حارث ولد محمد ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان اس سے قبل بھی منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 234/2026 تھانہ گلستان جوہر میں درج تھا۔

یہ مقدمہ دفعہ 9(i)6(a) ایس سی این ایس اے کے تحت درج کیا گیا تھا۔

ایس آئی یو تھانے میں نیا مقدمہ درج

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ نمبر 376/2026 درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ دفعہ 9(2)3 ایس سی این ایس اے کے تحت درج کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version