Site icon Tashakur News

سندھ پولیس کی مبینہ غلطی، شہری کا شناختی کارڈ 29 مقدمات سے منسلک

Sindh High Court building in Karachi during hearing of a petition concerning a CNIC record error

Sindh High Court hears petition over alleged incorrect linking of a citizen’s CNIC to 29 criminal cases

سندھ ہائی کورٹ میں ایک شہری کے شناختی کارڈ نمبر پر 29 مقدمات کا ریکارڈ منسلک کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل جہانگیر شمس ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پاک کالونی پولیس نے ان کے موکل کا شناختی کارڈ نمبر ایک ہم نام ملزم کے ریکارڈ سے منسلک کردیا۔

وکیل کے مطابق پولیس نے 29 مقدمات کا ریکارڈ درخواست گزار کے شناختی کارڈ سے جوڑ دیا۔ اس غلط اندراج کے باعث درخواست گزار کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوگئے۔

شناختی کارڈ بلاک، ایک ہفتے تک حراست

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد شہری کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا۔

ان کے مطابق ریکارڈ میں غلط اندراج کی وجہ سے پولیس نے درخواست گزار کو ایک ہفتے تک حراست میں رکھا۔

وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار نے پولیس حکام سے ریکارڈ کی درستگی کی درخواست کی، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ نمبر ملزم کے ریکارڈ سے الگ کیا جائے۔

عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا

عدالت نے درخواست گزار کے نام پر درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version