Tashakur News

کراچی: این سی سی آئی اے کی کارروائی، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

NCCIA arrests a suspect accused of selling fake medical fitness certificates near Razzaqabad Training Centre

کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب بھرتی کے امیدواروں کو مبینہ طور پر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس فراہم کر رہا تھا۔

ملزم محکمہ جنگلات کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکریٹری نکلا

حکام کے مطابق گرفتار ملزم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سندھ کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکریٹری ہے۔ وہ عبداللہ گوٹھ میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے ملزم کے قبضے سے جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس برآمد کیے۔ بعد ازاں اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Exit mobile version