Site icon Tashakur News

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت مقرر

Petrol fuel nozzle at a filling station following the reduction in Pakistan's petrol price

Pakistan reduces petrol prices by Rs5.45 per litre, effective November 4, 2026

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر 2026 سے ہوگا۔

Exit mobile version