کراچی میں تھانہ سائٹ اے کی تفتیشی ٹیم نے ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حسن خان ولد مسلم خان کے نام سے ہوئی ہے۔
رائیڈ ڈرائیور سے لوٹ مار کا الزام
پولیس کے مطابق ملزم نے یکم نومبر 2026 کو اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر حبیب بینک پل کے قریب رائیڈ ڈرائیور عثمان علی کو لوٹا تھا۔
ملزمان نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر ڈرائیور سے موبائل فون اور 5 ہزار روپے نقدی چھینی تھی۔
ایک ساتھی موقع پر گرفتار
پولیس کے مطابق واردات کے دوران ملزم کا ایک ساتھی موقع پر ہی گرفتار ہوگیا تھا، جبکہ حسن خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
حسن خان کے خلاف تھانہ سائٹ اے میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

