کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صمد کاٹھیاواڑی گینگ کے مبینہ کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس آئی یو کے ترجمان کے مطابق کارروائی تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت شیراز مغل عرف کامریڈ ولد عبدالحمید مغل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور کا ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم صمد کاٹھیاواڑی کے بھتہ خور گینگ کا سرگرم کارندہ ہے۔
ملیر شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کا الزام
ایس آئی یو کے مطابق 2 اکتوبر 2026 کو صمد کاٹھیاواڑی کی ہدایت پر ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ملیر کے ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی تھی۔ واقعے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔
اس واقعے کا مقدمہ نمبر 772/2026 تھانہ ملیر سٹی میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے فائرنگ سے قبل ساتھیوں کے ہمراہ عمارت کی ریکی بھی کی تھی۔
مقابلے میں ایک ساتھی ہلاک
ایس آئی یو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کا ایک ساتھی دلشاد 5 اکتوبر 2026 کو ایس آئی یو کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ تاہم شیراز عرف کامریڈ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقدمہ نمبر 772/2026 اور ایس آئی یو میں درج مقدمہ نمبر 340/2026 میں مفرور تھا۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
ایس آئی یو کے ترجمان کے مطابق شیراز عرف کامریڈ کے خلاف 2019 سے 2024 کے دوران مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے۔ ان میں سندھ آرمز ایکٹ، موٹر سائیکل چوری، چوری، گھر میں نقب زنی اور ڈکیتی سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔
ملزم کے خلاف درج سابقہ مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:
مقدمہ نمبر 418/2019، دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ الفلاح۔
مقدمہ نمبر 125/2021، دفعہ 381-A، تھانہ ماڈل کالونی۔
مقدمہ نمبر 275/2021، دفعات 380/454، تھانہ الفلاح۔
مقدمہ نمبر 356/2022، دفعات 397/34، تھانہ الفلاح۔
مقدمہ نمبر 580/2023، دفعات 380/454، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن۔
مقدمہ نمبر 461/2023، دفعہ 381-A، تھانہ الفلاح۔
مقدمہ نمبر 369/2024، دفعہ 381-A، تھانہ سعود آباد۔
مقدمہ نمبر 370/2024، دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ سعود آباد۔
ترجمان کے مطابق تھانہ ایس آئی یو میں بھی ملزم کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔ ان میں مقدمہ نمبر 370/2026، دفعات 353/324/34 اور مقدمہ نمبر 371/2026، دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ شامل ہیں۔
ایس آئی یو کے ترجمان ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

