Site icon Tashakur News

گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل، کراچی کو 14 ملین گیلن پانی کی کمی کا خدشہ

Gharo Pumping Station in Karachi where a power cable fault disrupted electricity and water supply

A power cable fault at Gharo Pumping Station disrupts water supply to Karachi

گھارو پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے بجلی کے نظام میں کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی کو پانی فراہم کرنے کا عمل عارضی طور پر متاثر ہوا ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بجلی بند ہونے سے گھارو نیو پمپ ہاؤس، گھارو اولڈ پمپ ہاؤس اور فلٹر پلانٹ کی بجلی معطل ہوگئی۔

متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

ترجمان کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو روزانہ 30 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث شہر کو تقریباً 14 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا متوقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن شہر کو روزانہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے۔ بجلی کی بندش کے باوجود شہر کو 536 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری ہے۔

بجلی کی بحالی کے لیے رابطے جاری

واٹر کارپوریشن کے حکام بجلی کی بحالی کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ترجمان کے مطابق بجلی بحال ہوتے ہی گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

Exit mobile version