Site icon Tashakur News

خواجہ آصف کی ڈسکہ واقعے پر ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Defence Minister Khawaja Asif comments on the Daska incident involving a TikToker’s wedding event

Khawaja Asif calls for accountability following the deadly stampede at a wedding event in Daska

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈسکہ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ ٹک ٹاکر کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’پتلو‘ کے نام سے مشہور ایک ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کی تقریب میں قیمتی انعامات کا اعلان کیا تھا۔ ان انعامات میں بھاری نقد رقم بھی شامل تھی، جس کے باعث عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

خواجہ آصف کے مطابق ٹک ٹاکر نے یہ سرگرمی سوشل میڈیا سے مزید آمدنی حاصل کرنے کے لیے ترتیب دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انعامات پر خرچ کی جانے والی رقم دراصل اس کی سرمایہ کاری تھی، جبکہ سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدنی اس کا مقصد تھا۔

بھگدڑ میں دو افراد جاں بحق

وزیر دفاع نے کہا کہ اس واقعے میں علاقے کے غریب عوام کی غربت کا مذاق بنایا گیا۔ ان کے بقول، بڑے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے دو انسانی جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ ٹک ٹاکر مفرور ہے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کی کارروائی کو غیر مؤثر بنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے احتساب کا مطالبہ

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بے لگام سوشل میڈیا معاشرے اور ریاست کے لیے زہرِ قاتل ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹک ٹاکرز کروڑوں بلکہ اربوں روپے کما رہے ہیں، تو کیا ٹیکس قوانین ان کی آمدنی کو ریگولیٹ کر رہے ہیں؟

Exit mobile version