Site icon Tashakur News

سندھی مسلم فوڈ واک کا یکم نومبر کو افتتاح ہوگا

Sindh Chief Secretary Syed Asif Haider Shah and provincial ministers inspect arrangements at Sindhi Muslim Food Walk in Karachi

Sindh Chief Secretary and provincial ministers visit the newly established Sindhi Muslim Food Walk in Karachi

کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزراء نے سندھی مسلم میں قائم کی گئی فوڈ واک کا دورہ کیا۔ یہ فوڈ واک چنیسر ٹاؤن نے قائم کی ہے۔

دورے میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی بھی شریک تھے۔

انتظامات اور سہولیات کا معائنہ

چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزراء نے فوڈ واک کے قیام اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے وفد کو فوڈ واک کے قیام، انتظامات اور فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ افتتاح کریں گے

سندھی مسلم فوڈ واک کا باضابطہ افتتاح یکم نومبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔

Exit mobile version