Site icon Tashakur News

انگوراڈہ میں افغان طالبان کی فائرنگ کا جواب، متعدد چوکیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

Pakistan Army operation targeting reported Afghan Taliban positions near the Pak-Afghan border in Angoor Adda

Pakistan Army responds to reported Afghan Taliban firing near Angoor Adda

پاک فوج نے انگوراڈہ کے مقام پر افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں طالبان رجیم کی متعدد چوکیاں تباہ کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا۔ جنوبی وزیرستان اور پاراچنار سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے متعدد افغان طالبان چوکیوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے۔

طالبان اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات

سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاک فوج کی کارروائی کے بعد افغان طالبان اہلکار اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ واقعے سے متعلق ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version