Tashakur News

نارتھ ناظم آباد میں 48 انچ قطر کی مرکزی پانی کی لائن کی مرمت مکمل

Repair work on the 48-inch main water pipeline completed in North Nazimabad, Karachi

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بلاک بی میں 48 انچ قطر کی مرکزی پانی کی لائن کی مرمت مکمل کرلی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مذکورہ لائن میں لیکیج کے باعث مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا تھا، جسے مکمل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمت کے بعد اشرف نگر، پھاڑ گنج اور ناظم آباد نمبر 3 اور 4 میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔

پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ شہریوں کو پانی کی بہتر اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہا ہے۔

ان کے مطابق شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور پانی کی فراہمی میں بہتری کے لیے متعلقہ عملہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔

Exit mobile version