Site icon Tashakur News

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Karachi Malir police operation following an exchange of fire in Shah Latif Town

Malir police arrest an injured suspect after an alleged encounter in Shah Latif Town

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں یار محمد گوٹھ کے قریب مرغی خانہ پل پر پیش آیا۔

ضلع ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان دوطرفہ فائرنگ ہوئی۔ اس دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ اور نقدی برآمد

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت حیات عرف ہدایت عرف چیمبر ولد ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

فرار ملزمان کی تلاش جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version