کینیڈا میں پاکستانی مسافر کو بکرے کے پائے اور دیگر غذائی اشیا ساتھ لانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے اس کا 16 کلوگرام سامان ضبط کرلیا۔ مسافر کو 1350 کینیڈین ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔
کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے) کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود تربیت یافتہ کتے نے سامان میں کھانے پینے کی اشیا کی نشاندہی کی۔
سامان سے کیا کچھ برآمد ہوا؟
حکام نے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے بکرے کے پائے، مرغی کا گوشت، دیسی گھی اور خشک دودھ برآمد ہوا۔
سی بی ایس اے کے مطابق مسافر نے کینیڈا پہنچنے پر کسٹمز حکام کو ان اشیا کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔
تمام غذائی اشیا ضبط
حکام نے قواعد کی خلاف ورزی پر تمام غذائی سامان ضبط کرلیا۔ اس کے علاوہ مسافر پر 1350 کینیڈین ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

