Site icon Tashakur News

منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات کے مقدمے میں فردِ جرم عائد ہونے سے متعلق عدالتی کارروائی۔

کراچی کی صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت میں انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔

کراچی کی صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نے ملزمان کے صحتِ جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا، ملزم کامران ضمانت پر ہے۔

کراچی کی صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نمبر 2 نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا، جبکہ ملزم کامران بھی عدالت میں حاضر ہوا۔ عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کی، تاہم انہوں نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مسترد، عدالتی ریمانڈ پر جیل میں رہیں گے

نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مقدمے میں ملزم کامران ضمانت پر ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ نمبر 212/2025 درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔

Exit mobile version