ڈسٹرکٹ ایسٹ زون کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر گٹکا ماوا فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیار مضر صحت گٹکا ماوا اور فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کی گئی ہے۔
سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج
پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت خیال محمد ولد محمد نذیر اور محمد شہریار ولد محمد شفیق کے نام سے کی ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

