Site icon Tashakur News

سونے کی قیمت: فی تولہ سونا 3,500 روپے مہنگا، چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی

- Gold and silver bars representing rising gold prices in Pakistan's bullion market.

Gold and silver prices increase in Pakistan's local bullion markets.

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3,500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت 35 ڈالر فی اونس بڑھ گئی۔ اس اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4,031 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہو گئی۔

چاندی بھی مہنگی ہو گئی

سونے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 61 روپے مہنگی ہو کر 5,854 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 52 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5,018 روپے ہو گئی۔

Exit mobile version