میر رضا علی خان کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایک افسر کو شامل کر لیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کو جے آئی ٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایجنسی نے سندھ کے محکمہ داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔
این سی سی آئی اے تحقیقاتی ٹیم کو ڈیجیٹل شواہد اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ تحقیقات کے دوران موبائل فون ڈیٹا، سوشل میڈیا ریکارڈ اور کرپٹو کرنسی سے متعلق لین دین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ایجنسی میر رضا علی خان کیس کی تکنیکی تحقیقات میں جے آئی ٹی کی معاونت کرے گی۔

