Site icon Tashakur News

امروز کانفرنس روم ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک سادہ سی تقریب میں پولیس کی جانب سے برآمد کیے گئے موبائل فون انکے اصل مالکان کے سپرد کردیئے گئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور دیگر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے برآمدہ موبائل فون جو عوام سے دورانِ واردات چھینے چوری ہوئے یا گم ہوگئے تھے انکے اصل مالکان کے حوالے کردیا

اس موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان موبائل فون کی برآمدگی آپ کی شکایات درج کروانے کی وجہ سے ممکن ہوئی

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس عوام کی خدمت اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے سنجیدگی کام کررہی ہے مگر پولیس کو عوام کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے انہوں اس بات پر زور دیا کہ عوام کسی بھی واردات کی صورت میں فوری پولیس کو شکایت درج کروائیں

بعدازاں انہوں نے شرکاء کو انکے برآمد شدہ موبائل فون سپرد کیے اور ان سے بات چیت بھی کی

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP

Exit mobile version