کیماڑی پولیس نے تھانہ جیکسن کی حدود میں دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ طور پر مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی کچھی پاڑہ میں کی گئی، جہاں عرفان ولد ہاشم کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری کارروائی میں رحمان عرف کالو کو کچھی پاڑہ، کیماڑی سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر گٹکا ماوا کی 125 پڑیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کے نام مطلوب گٹکا فروشوں کی کیٹیگری A+ فہرست میں شامل تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف امتناعِ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

