Site icon Tashakur News

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد محاصرے میں

Security operation near a construction company camp in Gwadar, Balochistan

Security forces conduct an operation following an attempted attack on a construction company camp in Gwadar.

بلوچستان کے علاقے گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے حملہ آوروں کو نشانہ بنایا۔ مزید 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔

گوادر شاہراہ کے قریب ہوٹل میں بھی آپریشن

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود مبینہ دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں موجود 4 دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں۔ علاقے میں کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

گوادر جی او سی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے کارروائی کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

Exit mobile version