Tashakur News

موچکو پولیس کی کارروائیاں، جوا، منشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Mochko Police arrest four suspects in operations against drugs, gutka sales and gambling.

ضلع کیماڑی پولیس نے آئی آر لسٹڈ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ موچکو پولیس نے تین مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔ گرفتار ملزمان پر منشیات فروشی، گٹکا فروشی اور جوا سٹہ چلانے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں محمد طارق نامی ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 575/26 درج کرلیا گیا ہے۔

گٹکا فروش کے خلاف کارروائی

دوسری کارروائی میں محمد الطاف نامی ملزم کو مبینہ طور پر گٹکا فروشی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 576/26 درج کرلیا ہے۔

جوا سٹہ چلانے کے الزام میں دو ملزمان گرفتار

موچکو پولیس نے تیسری کارروائی کے دوران جوا سٹہ منظم کرنے کے الزام میں راشد عرف سرائیکی اور بابر نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 578/26 درج کیا گیا ہے۔

کیماڑی پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر آئی آر لسٹڈ ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔

Exit mobile version