Site icon Tashakur News

ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی

Rear Admiral Khayber Zaman takes over as Commander Pakistan Fleet at Fleet Headquarters in Karachi.

Rear Admiral Khayber Zaman assumes command as Commander Pakistan Fleet at a ceremony in Karachi.

ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی۔ اس سلسلے میں تبدیلیِ کمان کی تقریب فلیٹ ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔

پاک بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے ایئر وار کالج کراچی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول پوسٹ گریجویٹ کالج امریکا سے تعلیم حاصل کی۔

وہ اپنے بحری کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی اہم تعیناتیوں میں کمانڈر فیلڈ اینڈ آپریشنل سی ٹریننگ، نیول سیکریٹری اور وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری تھری کے عہدے شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل خیبر زمان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Exit mobile version