Site icon Tashakur News

محسن نقوی کی مرحومہ طالبہ لائبہ اعجاز کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

Mohsin Naqvi and Talal Chaudhry visit the residence of student Laiba Ejaz's family in Islamabad.

Interior Minister Mohsin Naqvi and Minister of State Talal Chaudhry meet the family of deceased student Laiba Ejaz in Islamabad.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری جی ٹین میں مرحومہ طالبہ لائبہ اعجاز کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

محسن نقوی نے لائبہ اعجاز کیس میں ہونے والی پیش رفت سے اہلخانہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اہلخانہ سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا ان کا فرض تھا۔

اس موقع پر لائبہ اعجاز کے والد نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، یہ سنا تھا، آج ہمیں یقین ہو گیا۔‘‘

ملاقات کے دوران چیف کمشنر، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Exit mobile version