Site icon Tashakur News

کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 47 ملزمان گرفتار

Keamari police operation in Karachi resulting in 47 arrests and the recovery of weapons, drugs, stolen property and smuggled diesel

Keamari police arrest 47 suspects and seize weapons, drugs, gutka mawa and smuggled diesel in Karachi

کراچی میں کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 47 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 2 مبینہ اسٹریٹ کرمنلز، 2 منشیات فروش، ایک اشتہاری اور ایک مفرور ملزم شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 3 گٹکا فروش اور 28 غیر قانونی افغان شہری بھی گرفتار کیے گئے۔ دیگر جرائم میں ملوث 10 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے 2 پستول برآمد کیے۔ کارروائیوں میں 570 گرام چرس اور 14 گرام آئس بھی ملی۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے چوری شدہ موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی۔ اس کے علاوہ 19 کلو گرام گٹکا ماوا اور 210 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بھی قبضے میں لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ حکام کے مطابق تمام مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version