Site icon Tashakur News

کراچی: ناگن چورنگی پر دو مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

Two suspected robbers arrested by New Karachi police after being caught by citizens near Siddiq Akbar Mosque

Police arrest two suspected robbers near Nagan Chowrangi in Karachi

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

واقعہ نیو کراچی تھانے کی حدود میں صدیق اکبر مسجد کے قریب پیش آیا۔ مشتعل شہریوں نے دونوں ملزمان پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمی ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایچ او نیو کراچی فرخ شہریار کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد غلام حسین اور نثار ولد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا پرس، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version