Site icon Tashakur News

فرانس میں پُرتشدد احتجاج، کئی شہروں میں کرفیو نافذ

Police and security measures during violent protests in France as authorities impose curfews in several cities.

Curfews imposed in several French cities following violent protests.

فرانس میں پُرتشدد احتجاج پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام نے مختلف علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ملک میں کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ شہری بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیمی سہولتوں کی کمی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے۔ ان واقعات میں تقریباً ایک ہزار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام نے 2,400 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، احتجاج پر قابو پانے کے لیے پیرس، لیون اور نیس سمیت کئی علاقوں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ شمالی فرانس کے بعض علاقوں میں بھی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔

حکام نے امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مختلف مقامات پر کرفیو نافذ کیا ہے۔

Exit mobile version